فلسطینی اتھارٹی نے صحافی سمیت 2 افرادکو گرفتار کرلیا

فلسطینی اتھارٹی نے صحافی سمیت 2 افرادکو گرفتار کرلیا
فلسطینی اتھارٹی نے صحافی سمیت 2 افرادکو گرفتار کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راملہ(یواین پی)فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے سے 2 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راملہ میں فلسطینی اتھارٹی کی انٹیلی جنس نے صحافی عماد ابو عواد کو حراست میں لے لیا جبکہ اس سے قبل عماد اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید گزار چکے ہیں۔اس کے علاوہ قلقلیہ میں فلسطینی نوجوان اسلام الحجار کو فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثنا فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز نے قاسم سوی کی قید میں 15 دن کی توسیع کردی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی