سینیٹ الیکشن نتائج،جھوٹ کا سہارا لینے والے عوام کے دلوں سے مسلم لیگ(ن)کی محبت نہیں نکال سکتے :شہباز شریف

سینیٹ الیکشن نتائج،جھوٹ کا سہارا لینے والے عوام کے دلوں سے مسلم لیگ(ن)کی محبت ...
سینیٹ الیکشن نتائج،جھوٹ کا سہارا لینے والے عوام کے دلوں سے مسلم لیگ(ن)کی محبت نہیں نکال سکتے :شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے مسلم لیگ (ن) کےحمایت یافتہ امیدواروں کومبارکباد دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘ کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجابشہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو منتخب سینیٹرز آئین کی بالادستی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور قانون سازی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نو منتخب سینیٹرز اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اتریں گے اور اپنے منصب کی لاج رکھیں گے، سینیٹ نتائج سے واضح ہوگیا مسلم لیگ (ن) آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے اور یہ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹ کا سہارا لینے والے عوام کے دلوں سے مسلم لیگ(ن)کی محبت نہیں نکال سکتے جبکہ جھوٹ اور انتشار کی سیاست کے علمبرداروں کیلئے سینیٹ انتخابات نوشتہ دیوار ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید : قومی