پی آئی اے فلائٹ سروس نے جدید ISO سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا

پی آئی اے فلائٹ سروس نے جدید ISO سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے نے ISO کے نئے سٹینڈرڈ ISO:9001:2015 کی سرٹیفکیشن حاصل کر کے اس خطے میں پہلی سرٹیفائیڈائر لائن ہونے کا اعزازحاصل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔ پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروس کا بین الاقوامی آڈٹ کمپنی بیورو ورٹاس نے نئے کوالٹی منیجمنٹ سٹینڈرڈ کے حوالے سے آڈٹ کیا ۔ اس بیرونی آڈٹ میں بیس سٹیشنز کے علاوہ ائر لائن کے ہیڈ آفس کا انتخاب کیا گیا جس میں بغیر کسی دشواری کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی اور ائر لائن کے شعبہ فلائٹ سروسز کو کامیابی سے ISO سرٹیفکیشن کے دوبارہ سے حصول پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرٹیفکیشن کے تحت کوالٹی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان اقدامات کو حقیقی معنوں میں لاگو کیا جائے تا کہ پی آئی اے کو سفر کے لئے مسافروں کی پہلی ترجیح بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ سرٹیفکیٹ45 دن کی ریکارڈ مدت میں حاصل کرنے پر شعبہ فلائٹ سروس کی کار کردگی کو سراہا۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر