ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زارمیں مسلح ڈاکو رحمان کے گھر گھس کر6لاکھ 70کی نقدی و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،ریس کورس میں مسلح ڈاکو صادق کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 7لاکھ 10ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اورزیورات لوٹ کر لئے گئے،غازی آباد میں ڈاکو جاوید سے 3لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیورات، شفیق آبادمیں سلمان اور فیملی سے 1لاکھ 50کی نقدی و زیورات،اچھرہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر روف سے 60 ہزار،علامہ اقبال ٹاون میں باسط سے گن پوائنٹ پر 35ہزار نقدی موبائل فون اور سرور روڈ سے گن پوائنٹ پر نعیم سے 40ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کرلے گئے، برکی ٹبی سٹی سے گاڑیاں جبکہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا،سمن آباد اور راوی روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید : علاقائی