12سالہ بچے کے قاتل کو 10سال قید،30 لاکھ جرمانہ

12سالہ بچے کے قاتل کو 10سال قید،30 لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 12سالہ لڑکے کے قتل میں ملوث مجرم شہبازکو 10سال قید اور30 لاکھ روپے جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثا کوادا کرنے کاحکم دے دیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج سید ناصربخاری نے مذکورہ بالا حکم جاری کیاہے، عدالت میں شاہدرہ پولیس نے شہبازکے خلاف 12سالہ لڑکے علی حیدرکوسرمیں اینٹیں مارکر کے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوارکھا تھا


، گزشتہ روز ڈپٹی پراسیکیوٹرآسیہ یاسمین نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مقتول کے ساتھ آرہا تھا کہ راستے میں معمولی بات پران کے درمیان جھگڑا ہوگیاجس پرطیش میں آکرشہبازنے اینٹوں کے وار کرکے علی حیدرکوزخمی کردیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل اورگواہوں کے بیانات سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -