پی ایس ایل میلہ سکیورٹی انتظامات سخت افسروں سمیت 10ہزار اہلکار تعینات  

پی ایس ایل میلہ سکیورٹی انتظامات سخت افسروں سمیت 10ہزار اہلکار تعینات  

  



لاہورکرائم رپورٹر)پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی کے لئے لاہور پولیس کے10ہزار سے زائد پولیس افسرااور اہلکارتعینات ہوں گے،تفصیلات کے مطابق 16ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 103 انسپکٹرز و ایس ایچ اوز، 515 اَپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، آج قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز بابر سعیدنے کہا ہے کہ لاہور پولیس میچز اور پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں اورشائقین کوسکیورٹی فراہم کر رہی ہے، ٹیموں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ آپریشنزبھی باقاعدگی سے جاری ہیں۔میچز کے دوران ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اورپولیس ریسپانس یونٹ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی۔ ٹیموں کے روٹ پر آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں اور میچز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے لئے پہلے سے بہتر لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ پی ایس ایل کاپرُ امن انعقاد یقینی بنانے کے لئے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، متعلقہ افراد سے ضمانتی مچلکے لینے سمیت تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ گذشتہ تین میچز کے کامیاب اور پرامن انعقاد کی طرح لاہور میں ہو رہے اگلے تمام میچز کے دوران بھی تاجروں اور ٹریڈرز کا کاروبارکم سے کم متاثرہو جبکہ شہریوں کوبھی زیادہ دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں طے شدہ بقایا میچز کے دوران بھی پبلک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی جس کے تحت مین بلیوارڈگلبرگ سمیت متعلقہ روٹس کو صرف ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ہی انتہائی کم وقت کے لئے بند کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔سکیورٹی انتظامات پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔رائے بابر سعیدنے کہا کہ۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔ممنوعہ اشیاء سٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی عائدہے۔

مزید : علاقائی