ہفتہ وار جنرل پریڈ

ہفتہ وار جنرل پریڈ

  



لاہو ر(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کورارٹرز ملک اجمل ظفر کی زیر نگرانی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی اور لائن آفیسر اختر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ،ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ایس پی رضا صفدر کاظمی نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیااورپولیس دستوں نے ایس پی رضا صفدر کاظمی کوسلامی پیش کی۔

مزید : علاقائی