دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل گیا

دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل گیا

  



لاہو ر(کرائم رپورٹر)بند روڈمنشی ہسپتال کے قریب دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بندروڈ پر واقع منشی ہسپتال کے قریب واقع دکان میں آگ لگ گئی جس سے سامان جل گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا،واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی