چوہنگ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے شہری زخمی

چوہنگ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے شہری زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے شہری زخمی جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں اعجاز اور شوکت کے درمیان زمین کا تنازعہ جوکہ عدالت میں چل رہا تھا۔ تلخ کلامی پر شوکت نے پسٹل سے اعجاز پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا، جس مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا تاحال ملزم کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے اور آخری اطلاع آنے تک ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج نہ ہوسکا ہے۔

مزید :

علاقائی -