ایل ڈی اے فراڈ کیس،ملزم آصف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے فراڈ کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے کیس کی سماعت16 مارچ تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ملزم آصف ملک کی عدم پیشی کے باعث اس کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں، فاضل جج نے نیب کو ملزم کے خلاف جلدریفرنس بھی دائر کرنے کا حکم دیاہے،اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے احد خان چیمہ کی ضمانت منظور کررکھی ہے،گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو احد خان چیمہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے۔،
ایل ڈی اے سٹی میں اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں، ملزمان نے ایل ڈی اے سٹی میں متعدد فائلیں فروخت کیں اور رقم بٹوری۔