ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،2زخمی

ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،2زخمی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،2زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق اچھرہ کا رہائشی 20سالہ سعد موٹر سائیکل پر سوار فروز روڈ پر جا رہا تھا کہ کاہنہ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سعد ٹائر تلے کچلا گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کردی جواں سالہ بیٹے کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔علاقہ ازیں مصطفی ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی،دو افراد زخمی ہوگئے۔

،ڈرائیورکو تھانہ مصطفی ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مزید : علاقائی