ڈرائیونگ لائسنس موبائل سروس
لاہو ر(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گمشدہ اور زائدالمیعاد لائسنس کی تجدید کیلئے موبائل وین پر سہولت میسر ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کے 18 مقامات پر سہولت سنٹر قائم کر دئیے ہیں جس کے بعد اب شہریوں کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔اس سلسلے میں سی ٹی او لاہور کہتے ہیں شہریوں کو پولیس سروسز انکی دہلیز پر مہیا کریں گے، دریں اثنا انہوں نے کہا قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے دوران موبائل وین موجود رہے گی۔