عینک تبدیل نہ کرنے پر ہرجانہ کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں خاتون نے عینک سے مریضہ کی آنکھوں میں انفیکشن ہونے اور عینک تبدیل کر کے نہ دینے پر اکرم آپٹیکل کے مالک کے خلاف ایک لاکھ 38ہزار روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائرکردیاہے، فاضل جج نے آئندہ سماعت پر مذکورہ دکان مالک سے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار نیلم بی بی کی جانب سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بیدیاں روڈ پر واقع اکرم آپٹیکل شاپ کے مالک کونظر کی عینک تیار کرنے کو کہا اور بتایا کہ شیشہ غلط نہ لگیں ورنہ انفکشن ہو سکتی ہے۔
،ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق عینک بننے کے لئے دی گئی،عینک ڈاکٹرکی ہدایت کے مطابق تیار نہیں کی گئی،جس کے پہننے سے اسے انکھوں میں انفکیشن ہو گئی، جس پر اس نے فوری دکاندارسے رابطہ کیا،لیکن اس نے کوئی بات نہ سنی اور عینک کو تبدیل نہیں کیا،عدالت سے استدعاہے کہ اسے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔