فراڈ کیس میں ملوث 3 ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے الخیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملوث 3 ملزمان پرویز اقبال، مبشر اسحاق اور تنویر یوسف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 12 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،ملزمان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پرویز اقبال اور مبشر اسحاق نے نیب میں پلی بارگینگ کی درخواست جمع کروا رکھی ہے
،نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،ملزمان نے الخیر ہاوسنگ سوسائٹی حافظ آباد کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا، ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں سے کروڑوں روپے بٹورے، متعدد شکایات موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔