سستی گاڑی فراڈ کیس ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

سستی گاڑی فراڈ کیس ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سستی گاڑیوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں ملوث 2 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج اسد علی کی ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی،نیب کا موقف ہے کہ ملزم محمد شفیق حالی نے سستی گاڑیوں کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا، ملزم کے خلاف شہریوں کو سستی گاڑیاں دلوانے کے نام پر ایڈوانس رقم جمع کروانے کرکے فراڈ کا الزام ہے۔

، ملزم کے خلاف 150 سے زائد شہریوں نے نیب لاہور سے رجوع کیا تھا، حالی موٹرز کے مرکزی ملزم شفیق حالی نے اپنے دفتر میں لوگوں کو 2 سے 3 لاکھ ایڈوانس رقم پر گاڑی دینے کا لالچ دینا شروع کیا۔

مزید : علاقائی