بجلی چوری میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور

بجلی چوری میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تھانہ کوٹ لکھپت پولیس سے مقدمہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،درخواست گزار چونگی امرسدھو کے رہائشی خالد محمود کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیسکوکاسب انسپکٹرسجادبھٹی میٹرچیک کرنے اس کے گھر آیا،اس نے درخواست گزار کی بیوی ناحیداخترسے دوستی کرلی اوربعدمیں اسے لے کر فرارہوگیا۔

،یسکوکے ملازم سے بیوی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے بجلی چوری کے جھوٹے مقدمات درج کرادئیے،لیسکو کا ملازم خالدبھٹی عرصہ درازسے اسے تنگ کررہاتھااورآئے روز بجلی چوری کے کیس بنوادیتاہے،عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : علاقائی