ریٹائرمنٹ تقریب

ریٹائرمنٹ تقریب

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ محکمہ جیل اکبر میکن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گز شتہ روز تقریب کا انعقادکیا گیا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے محکمے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ڈی آئی جی طارق بابر کے علاوہ محکمے کے اعلی افسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد اکبر میکن نے انکی الوداعی تقریب میں شرکت پر آئی جی جیل خانہ مرزا شاہد سلیم بیگ اور محکمے کے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان،ڈی آئی جی قاضی محمد اسلم اور ڈی آئی جی طارق بابر کے علاوہ محکمے کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید : علاقائی