پی ایس ایل کا میلہ آج پھر لاہور سجے گا،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل

پی ایس ایل کا میلہ آج پھر لاہور سجے گا،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ...

  



 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں (آج) منگل کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں قذافی سٹیڈیم لاہور میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جو کراچی اور لاہور سے منتقل ہوکر اب ملتان اور راولپنڈی میں پہنچ چکا ہے۔ راولپنڈی میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں پی ایس ایل کے میچز پر بہت پر جش نظر آرہے ہیں۔ لیگ کا 16واں میچ (آج) منگل کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیموں کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔ لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم لیگ میں تاحال فتح کا مزہ چکھنے میں ناکام ہے، اب تک تین میچز کھیل چکی ہے اور تینوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی