کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 3میچز میں کامیابی خوش آئند،سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 3میچز میں کامیابی خوش آئند،سرفراز احمد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کاکہنا ہے کہ تاحال 5 میں سے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے مگر ٹورنامنٹ کا اہم مرحلہ اب شروع ہورہا ہے لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ میچز جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔سرفراز احمد نے کہاکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ مجموعی طور پر بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراباؤلنگ کا شعبہ کچھ ناتجربہ کار ضرور ہے مگر وہ سب باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ کپتان نے کہاکہ اس شعبہ میں ہمارے پاس آپشنز بھی زیادہ ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں آج میچ میں جیت کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ سرفراز احمد نے کہا انہیں معلوم ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

مگر وہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے میدان میں اتریں گے لہٰذا انہیں بھی تماشائیوں کی اسپورٹ کا یقین ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی