سندھ نے بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لئے

سندھ نے بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) سندھ نے بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹائٹل جیت لئے جبکہ پنجاب نے دونوں ایونٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے ایونٹ میں گلگت نے تیسری اور اسلام آباد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ خواتین میں خیبر پختونخوا اور گلگت کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

ہوئیں۔ چ

 یمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سی بی آر ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر حریت رہنما الطاف احمد بٹ تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویراحمد اور سی بی آر ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایٹ سیکرٹری و ہما فٹ بال کلب کے صدر سید ذاکر حسین نقوی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، مردوں کے فائنل میں سندھ نے پنجاب کو سخت مقابلے کے بعد 15-17 گول سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، تیسری پوزیشن کے میچ گلگت بلتستان نے اسلام آباد کو 10-16 گول سے شکست دی، خواتین کے فائنل میچ سندھ نے پنجاب 7-13 گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو 2-5 گول سے ہرادیا۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیموں نیحصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی