جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم راوں ماہ بھارت کا دورہ کریگی

جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم راوں ماہ بھارت کا دورہ کریگی

  



جوہانسبرگ (اے پی پی) کرکٹ جنوبی افریقہ کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقن ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔ پروٹیز ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کا آغاز 12 مارچ کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے کرے گی۔

میچ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 15 مارچ کو بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپئی ایکانہ کرکٹ سٹیڈیم، لکھنؤ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 مارچ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی