اعصام الحق کی ڈیووس کپ ٹائی تربیتی کیمپ میں شرکت

اعصام الحق کی ڈیووس کپ ٹائی تربیتی کیمپ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق نے اسلام آباد میں ڈیووس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے جاری تربیتی کیمپ میں پیر کو شمولیت اختیار کر لی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل گل رحمن نے بتایا کہ اعصام الحق مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے بعد گذشتہ روز پاکستان پہنچ گئے جنہوں نے باضابطہ طور پر پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں اعصام الحق کے ساتھ دیگر چار کھلاڑی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سلوانیہ کے درمیان ڈیووس کپ ٹائی 6 سے 7 مارچ تک کھیلی جائے گی۔