ڈیوس کپ ٹائی، سلوانین کھلاڑیوں کا تربیت کا آغاز

ڈیوس کپ ٹائی، سلوانین کھلاڑیوں کا تربیت کا آغاز

  



اسلام آباد (اے پی پی) سلوانیہ کی ٹیم نے پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں سلوانیہ نے 6 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں، اسی طرح ڈیووس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی یہاں جاری ہے جس میں پانچ پاکستانی کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل گل رحمن نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 6 سے 7 مارچ تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گا۔

تربیتی کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں میں عقیل خان، مزمل مرتضیٰ، محمد عابد، ہیرا عاشق اور اعصام الحق شامل ہیں، انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلوانیہ کی ٹیم گذشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی جہاں فیڈریشن کی جانب سے اس کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ سلوانیہ کے کھلاڑیوں نے ڈیووس کپ ٹائی کی تیاری کیلئے پیر سے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی