کرکٹ کے صحافی ڈینس کا رکشاچلا کر ڈیرن سیمی کو چیلنج

کرکٹ کے صحافی ڈینس کا رکشاچلا کر ڈیرن سیمی کو چیلنج

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز نے جہاں ملک میں کرکٹ کی رونقیں بحال کی ہیں وہیں یہ ایونٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیر و تفریح کا ذریعہ بھی بن رہا ہے۔غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں آکر پاکستانیوں کے ہی رنگ میں گھلتے ملتے نظر آرہے ہیں اور وہ کھیل کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھرپور تفریح بھی کر رہے ہیں۔حال ہی میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اسلام آباد کی سڑکوں پر گاڑی چلاتے دیکھا گیا تھا اور دوران ڈرائیورنگ وہ پاکستانی ملی نغمے سے لطف اندوز ہورہے تھے۔اب ڈیرن سیمی کے بعد کرکٹ کے صحافی ڈینس کی جانب سے بھی رکشہ چلانے کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔ڈینس نے ڈیرن سیمی کی گاڑی چلانے والی ویڈیو پر ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی رکشہ چلانے والی ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کیپشن میں لکھا کہ رکشا چلا کر مجھے متاثر کرو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی