ون ڈے کے بعد نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں میں بھارت کو کلین سویپ کردیا

ون ڈے کے بعد نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں میں بھارت کو کلین سویپ کردیا

  



  

کرائسٹ چرچ(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو کلین سوئپ کر دیا۔نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹیسٹ کی ورلڈ نمبر ون ٹیم بھارت کو7وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 سے جیت لی۔نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 131رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹائم لیتھم52،ٹائم بلنڈل55رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کے کیل جیمسن کو مین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ ہی کے ٹم ساوتھی کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کو ایوارڈ دیا گیا۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چتیشور پجارا اور ہنوما وہاڑی کی نصف سنچریوں کی بدولت 242رنز اسکور کیے۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7رنز کی سبقت ملی۔لیکن دوسری اننگز میں بھارتی بلے باز کیوی بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 124رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی دوسری نامکمل اننگز6وکٹوں کے نقصان پر 90رنز دوبارہ شروع کی توریشبھ پانٹ1اورویہاری5رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بھارت کے آخری4بلے باز مجموعی سکور میں صرف34رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 124رنز پر ڈھیر ہوگئی۔چیتشوار پجارا 24، پارتھیو شا 14، اجنکیا راہانے 9، میانک اگروال 3، کپتان ویرات کوہلی 14، امیش یادیو ایک، محمد شامی5،بمرا4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹرینٹ بولٹ نے 4،ٹم ساوتھی نے3،گرینڈ ہوم اور ویگنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 131رنز کا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی