نیب نے مرحومین کو بھی طلب کرنا شروع کر دیا

نیب نے مرحومین کو بھی طلب کرنا شروع کر دیا

  



نیب کا ادارہ حالات حاضرہ میں تنقید کی زد میں رہتا اور خصوصی طور پر اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے کارکردگی اور طریق تفتیش کے حوالے سے ریمارکس سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس کی وجہ اب ایک تازہ ترین مثال سے واضح ہو گئی ہے کہ اس ادارے کے تفتیش کنندگان حضرات کتنے باخبر ہیں۔ خبر یہ ہے کہ نیب والوں نے سابق قائد حزب اختلاف و وفاقی وزیر (زیر حراست) خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کے دوران ان کے بھائی علی نواز شاہ کو 3مارچ کے لئے طلب کیا ہے۔ یہ طلبی سپننگ لمیٹڈ کے کیس میں ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے ہے۔ تاہم اس ادارے کے ”باخبر“ ہونے کی نشانی یہ ہے کہ علی نواز شاہ آٹھ سال پہلے انتقال کر گئے اور اب اس جہان میں نہیں اور نیب نے ان کو طلب کیاہے۔ خورشید شاہ کے خیر خواہ حضرات کا کہنا ہے کہ اب انکوائری قبرستانوں میں بھی ہو گی۔

مزید : رائے /اداریہ