لاہور پولو کلب کے زیراہتمام8ویں روز 2میچز کاانعقاد

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام8ویں روز 2میچز کاانعقاد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام زمین نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2020ء کے آٹھویں روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں اولمپیاء/ٹیکنی مین نے ری ماؤنٹس کو 8-5 سے جبکہ دوسرے میچ میں پیبل بریکر نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کو 8-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق زمین نیشنل اوپن کے مقابلے دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعدادموجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اعظم حیات نون، آغا مرتضیٰ، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی،آغا نجیب رضا، سیکرٹری کرنل (ر) مدثر شریف، زمین ڈاٹ کام کی ٹیم اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلے میچ میں اولمپیاء /ٹیکنی مین نے ری ماؤنٹس کو 8-5 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں پیبل بریکر نے گارڈ گروپ /آرٹیما میڈیکل کو 8-5 سے ہرا دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی