صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد قتل کردیئے گئے

صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد قتل کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ موضع بیکا میں مبینہ طور پر اختر زمان پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گوہر علی سکنہ بیکا نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر احسان نے فائرنگ کر کے ان کے بھائی اسد کو قتل کر دیا۔ اور وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے دریں اثناء بیوہ سکندر خان نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر سکندر خان کو اپنے بھائی سرتاج نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل رقم کا تنازغہ بیان کی ہے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔