مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع پشاور کی تنظم نو

مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع پشاور کی تنظم نو

  



رستم(نمائندہ پاکستان)مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع پشاور کی تنظم نو مکمل ہو گئی، قاری حزب اللہ محبت امیر اور مولانامفتی کفایت اللہ ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے اس سلسلے میں گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہل حدیث کا اہم اجلاس زیر صدرات قاری روح اللہ توحیدی پشاور میں منعقد ہوا جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ شاہ عتیق الرحمان شاہ مہمان خصوصی اجلاس میں ضلع پشاور کے جید علماء کرام اور احباب جماعت نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں ضلع پشاور کے لئے کابینہ کا چناؤں کیا گیا جس کے مطابق مولانا روح الاسلام سرپرست اعلیٰ،قاری حزب اللہ محبت امیر، مولانا فضل احد نائب امیر،مولانا فضل الرحمان نائب امیر دوم،مولانا مفتی کفایت اللہ ناظم اعلیٰ،مولانا احسان اللہ فاروقی نائب ناظم اعلیٰ،مولانا غلام اللہ حمدانی ناظم نشرو اشاعت،قاری محمد آیاز نائب ناظم نشر و اشاعت،مولانا محمد طیب اثری ناظم مالیات،ڈاکٹر سبز علی نائب ناظم مالیات،مولانا فضل حبیب ناظم تبلیغ اور مولانا عمیر عبد العزیز نائب ناظم تبلیغ متفقہ رائے سے منتخب ہو گئے نومنتخب کابینہ اس عزم کا اظہار کیا اللہ عزوجل کامیابی سے ہمکنار اور دین متین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے

مزید : پشاورصفحہ آخر