کوہاٹ،اساتذہ کا مختلف کیڈرز میں پروموشن کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری

کوہاٹ،اساتذہ کا مختلف کیڈرز میں پروموشن کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) مختلف کیڈر کے 55 مرد اساتذہ کے مختلف کیڈرز میں پروموشن اور 10 زنانہ اساتذہ کا سی ٹی پوسٹ پر تعیناتی کا اعلامیہ جاری ثمینہ عظمی لیلی ایاز پراچہ نعیم بیگ محمد وقار سمیت دیگر اساتذہ شامل تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ نے 17 سی ٹی اساتذہ کو ایس سی ٹی 2 ا ے ٹی کو ایس اے ٹی 1 ٹی ٹی کو ایس ٹی ٹی 1 پی ایس ٹی کو ڈی ایم 1 پی ایس ٹی کو پی ای ٹی 1 پی ای ٹی کو ایس پی ای ٹی اور 26 پی ایس ٹی کو سی ٹی 6 ڈی ایم کو ایس ڈی ایم اور ایک پی ای ٹی کو ایس پی ای ٹی پوسٹ پر پروموشن کا اعلامیہ جاری کر دیا اس موقع پر ضلع بھر کے پروموٹ اساتذہ نے مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا اور کہا کہ کوہاٹ میں آسانیاں بانٹنے پر تشکر کے جذبات رکھتے ہیں اساتذہ کے قائد طارق جاوید نے صاف شفاف اور غیر جانبدار آرڈرز پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ حازق الرحمان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ قیصر خان اور ان کی ٹیم اور ہر دلعزیز استاد رہنما فوکل پرسن حاجی محمد وحید مقصود احمد اینڈ گروپ کو خراج تحسین کیا جنہوں نے اس تمام عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر