بنوں،وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے حافظ مولانا عبدالستار بخاری کی عیادت کی
بنوں ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے ہسپتال میں بزرگ عالم دین اور ختم نبوت کے بانی رہنما حافظ مولانا عبدالستار شاہ بخاری کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے اس موقع پر مولانا عبدالستار شاہ کی دین اور اسلام اور ختم نبوت کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنوں میں ختم نبوت کی بنیاد مولانا عبدالستار شاہ نے ڈالی ہے اور ان کا یہ مشن کامیابی سے آج بھی جاری ہے بے حیائی اور غیر اسلامی اقدامات کے خلاف آواز اٹھانے پر مولانا عبدالستار شاہ نے جیلیں بھی کاٹی،پولیس کی لاٹھی چارج بھی برداشت کی لیکن دین اور اسلام کی سربلندی کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کو صحت دیں اوسر لمبی زندگی دیں تاکہ وہ دین اسلام اور ختم نبوت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔