وزیر تعلیم اکبر ایوب سے آل پرائمری ٹیچرز کے وفد کی ملاقات

وزیر تعلیم اکبر ایوب سے آل پرائمری ٹیچرز کے وفد کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرتعلیم اکبر ایوب خان نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ پرائمری سکول میں کم از کم چار اساتذہ تعینات کئے جائیں جبکہ  APTA کے ٹائم سکیل پر بھی مکمل بریفنگ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن سے پیر کے روز اپنے آفس پشاور میں ملاقات کے دوران کی۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ظریف المانی اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محمد توفیق بھی موجود تھے۔ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں میں ڈراپ آؤٹ ریسشیو کو کم کرنے کے لیے پرائمری سکولوں کے بچوں کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کیے جائے جبکہ اساتذہ سے سرکاری چھٹیوں میں کنونس الاؤنس بھی نہ کاٹا جائے۔ جبکہ دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو بھی بھرتیوں میں کوٹہ دیا جائے۔ وزیر تعلیم نے ان کے مسائل قانون اور پالیسی کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پالیسی اور منصوبے محکمہ تعلیم کی طرف سے شروع کئے جائیں گے ان میں تمام سٹیک ہولڈرز کو باہمی اعتماد میں لیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر