مٹہ چھت گرنے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بچوں سمیت 25خواتین زخمی

مٹہ چھت گرنے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بچوں سمیت 25خواتین زخمی

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ چپریال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے دینے والے پوائنٹ کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 25خواتین زخمی تین زخمی خواتین کو مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی اطلاع ملتی ہی ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم دیگر ڈاکٹروں اورسٹاف کی ہمراہ ہسپتال ایمرجنسی پہنچ گئے تمام زخمیوں کو مفت علاج دی گئی علاقے میں اطلاع ملتی ہی بڑی تعداد میں لوگ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرنے کیلئے مٹہ ہسپتال پہنچ گئے تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چپریال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے دینے والے پوائنٹ کی چھت اس وقت گر گئی جب چھت پر خواتین کی تعداد زیادہ ہوگئی ادھر چھت گرنے سے چھت کی اوپر اور چھت کی نیچے ملبے تلے اکر بچوں سمیت25خواتین زخمی ہوئے جن میں تین خواتین کو زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی ادھر واقعے کی اطلاع ملتی ہی 1122مٹہ اور مٹہ ہسپتال کی ایمبولینس گاڑی موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو مٹہ ہسپتال پہنچا دی جبکہ ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے نگرانی میں ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف نے مریضوں کی بروقت طبی مدد کی اور تمام زخمیوں کی مفت علاج کی گئی یاد رہے کہ اس وقت مٹہ تحصیل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تحت پیسے دینے والی تمام پوائنٹس میں کسی قسم کی کوئی سہولت ان مستحق خواتین کیلئے موجود نہیں اور ان پوائنٹس جس میں سینکڑوں خواتین کو یہ پیسے دی جاتی ہے ان مقامات میں پینے کی پانی خواتین کیلئے پردے خواتین کی بیٹھنے اور باتھ روم تک سہولت نہیں ہیں اور ان پوائنٹس میں خواتین بھیڑ بکریوں کی طرح مجبوری کی عالم میں پیسے اوصول کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ذمہ دار احکام ایک عرصے سے یہ تماشہ دیکھ کر تاحال کسی قسم کی کوئی اقدامات اٹھانے کی زحمت نہیں کی ہے جو ایک لمحہ فکر ہے۔

جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری ہے،ریحان گل خٹک

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرمالاکنڈریحان گل خٹک نے کہاہے کہ مالاکنڈکومنشیات فروشی اورجرائم پیشہ عناصرسے صاف کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے مالاکنڈلیویزتھانوں کے پوسٹ کمانڈر اپنے اپنے علاقوں سے جرائم اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ضلع مالاکنڈکوجرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں سے صاف کریں کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے مالاکنڈلیویزکے جوان علاقے کے شریف اورمعززلوگوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ پیش اجائیں اوران کوعزت دی جائے۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک نے لیوی لائن مالاکنڈمیں ضلع بھرکے تمام تھانوں کے پوسٹ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیراے سی سہیل خان اورصوبیدارمیجر فریداللہ خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اور لاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے جب تک مالاکنڈسے جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ نہیں کیاگیااس وقت تک جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے علاقے کے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں مالاکنڈلیویز کے اہلکاربھی شریف اورمعززلوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش اجائیں اورجرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے۔

امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ دور رس اہمیت کا حامل ہے،حیدر ہوتی

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے افغانستان میں 19سالہ خونریزی کا خاتمہ ہوگا۔ امن معاہدے میں حکومت پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔ انٹرا افغان مذاکرات میں بھی فریقین لچک کا مظاہر ہ کرے۔ تاکہ خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امان اللہ ہل ویو پارک میں ایک بہت بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مبارک تاج صدر حاجی لطیف الرحمن، تحصیل صدر الحاج فضل رحمن بن یامین، زوار حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اس لئے افغان حکومت اور طالبان انٹرا مذاکرات کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ تاکہ دیرپا امن قائم ہوسکیں۔ اور عشروں سے جنگ کے لپیٹ میں رہنے والے پختونوں کے سرزمین کو ترقی کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ امن پاکستان اور افغانستان دونوں کو ضرورت بلکہ ناگزیر ضرور ت ہے۔ اس لئے امن کے لئے کام کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر