جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری ہے،ریحان گل خٹک

جرائم کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری ہے،ریحان گل خٹک

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرمالاکنڈریحان گل خٹک نے کہاہے کہ مالاکنڈکومنشیات فروشی اورجرائم پیشہ عناصرسے صاف کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں گے مالاکنڈلیویزتھانوں کے پوسٹ کمانڈر اپنے اپنے علاقوں سے جرائم اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ضلع مالاکنڈکوجرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں سے صاف کریں کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے مالاکنڈلیویزکے جوان علاقے کے شریف اورمعززلوگوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی کے ساتھ پیش اجائیں اوران کوعزت دی جائے۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک نے لیوی لائن مالاکنڈمیں ضلع بھرکے تمام تھانوں کے پوسٹ کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیراے سی سہیل خان اورصوبیدارمیجر فریداللہ خان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اور لاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے جب تک مالاکنڈسے جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ نہیں کیاگیااس وقت تک جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دروازے علاقے کے عوام کیلئے ہروقت کھلے ہیں مالاکنڈلیویز کے اہلکاربھی شریف اورمعززلوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش اجائیں اورجرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر