امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ دور رس اہمیت کا حامل ہے،حیدر ہوتی

امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ دور رس اہمیت کا حامل ہے،حیدر ہوتی

  



کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ایم این اے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس سے افغانستان میں 19سالہ خونریزی کا خاتمہ ہوگا۔ امن معاہدے میں حکومت پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔ انٹرا افغان مذاکرات میں بھی فریقین لچک کا مظاہر ہ کرے۔ تاکہ خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امان اللہ ہل ویو پارک میں ایک بہت بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مبارک تاج صدر حاجی لطیف الرحمن، تحصیل صدر الحاج فضل رحمن بن یامین، زوار حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اس لئے افغان حکومت اور طالبان انٹرا مذاکرات کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ تاکہ دیرپا امن قائم ہوسکیں۔ اور عشروں سے جنگ کے لپیٹ میں رہنے والے پختونوں کے سرزمین کو ترقی کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ امن پاکستان اور افغانستان دونوں کو ضرورت بلکہ ناگزیر ضرور ت ہے۔ اس لئے امن کے لئے کام کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر