کوہاٹ ٹی ایم اے میں ترقیوں کی بندر بانٹ ٹی ایم او کے اپنے بھائی کی سکیل 11میں ترقی

کوہاٹ ٹی ایم اے میں ترقیوں کی بندر بانٹ ٹی ایم او کے اپنے بھائی کی سکیل 11میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ٹی ایم اے کوھاٹ میں ترقیوں کی بندر بانٹ‘ ٹی ایم او کوھاٹ نے اپنے بھائی کو سکیل 11 میں ترقی دے دی یونین عہدیداروں سمیت دیگر اہلکاروں میں بھی تشویش کی لہر‘ سوال کرنے والوں کے خلاف انتظامی کارروائیاں‘ تفصیلات کے مطابق سابقہ چیف آفیسر ٹی ایم اے کوھاٹ منصور خٹک کے معذور بیٹے راشد منصور کو آرڈر نمبر633-40 کے تحت مئی 2012 میں کنٹریکٹ پر بطور نائب قاصد بھرتی کیا گیا تھا جو گزشتہ آٹھ سالوں سے تنخواہیں لے رہا تھا مگر بہت کم لوگوں نے اس کو ڈیوٹی پر دیکھا تھا مگر ٹی ایم او حامد منصور جو کہ راشد منصور کے بھائی ہیں انہوں نے اپنے معذور بھائی کو براہ راست سکیل 3سے سکیل 11 میں ترقی دے کر ٹی ایم اے کے سینکڑوں ملازمین کو حیران کر دیا کیوں کہ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین سمیت کسی اہلکارو کو کانوں کان خبر نہ ہو سکی کہ راشد منصور کی ترقی کے لیے پروموشن کمیٹی کب بنی اور کیسے اس کو ترقی دے دی گئی واضح رہے اس وقت ٹی ایم اے کوھاٹ میں چار درجن کے لگ بھگ نائب قاصد خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں سے اکثریت تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے اس سلسلے میں جب ایمپلائز یونین کے عہدیداروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پروموشن کیسے ہوئی اس کا کسی کو علم نہیں مگر ٹی ایم او کا کہنا تھا کہ اس کی ترقی معذوروں کے کوٹہ پر کی گئی ہے۔