مبلغ فضل رحیم عرف بھائی صاحب انتقال کر گئے

مبلغ فضل رحیم عرف بھائی صاحب انتقال کر گئے

  



صوابی(بیورورپورٹ) تبلیغی جماعت کے بزرگ اور مبلغ فضل رحیم عرف بھائی صاحب انتقال کر گئے انہیں پیر کے روز اپنے آبائی قبر ستان واقع موضع مرغز میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم حافظ غلام رحیم کے والد تھے اور اپنی ساری زندگی تبلیغ کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ وہ کافی عرصہ سے بیمار تھے جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام، تبلیغی جماعت کے ارکان اور ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر