پشاور،متحدہ طلباء محاذ گومل یونیورسٹی کا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پشاور،متحدہ طلباء محاذ گومل یونیورسٹی کا اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)متحدہ طلبہ محاذ گول یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل کے طلبا ء نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے کیمپ کی قیادت طلبہ محاذ گومل یونیورسٹی کے صدر خالد خان وزیر، ذیشان بیٹنی، ثناء اللہ مروت، رضاء اللہ وزیر اور فواد خٹک کر رہے ہیں ا س موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ یونیورسٹی میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنسی ہراساں ہونے واقعات سمیت جامعہ میں دیگر مبینہ بد عنوانیوں کیخلاف گورنر خیبر پختونخوا کی انکوائری رپورٹ پر بحثیت چانسلر گورنر شاہ فرمان مکمل عملدرآمد کرے، وائس چانسلر کی ملازمت کی غیر قانونی توسیع کو فوری طور پر ختم کیا جائے، ریگولر فیکلٹی ڈینز، رجسٹرار، کنٹرولر، ڈائریکٹر فنانس اور دیگر انتظامی عہدوں پر ریگولر افسران کی سلیکشن کرائی جائے، تمام ٹیچرز کو انتظامی عہدوں سے واپس بلا کر اپنے شعبہ جات میں پڑھانے پر مامور کئے جائیں، ہر قسم کی کرپشن اور اخلاقی بدعنوانیوں کی سفات تحقیقات کی جائے، ٹانک کیمپس، ایفلیشن سیل، ڈیسٹنس ایجوکیشن شعبہ امتحانات، ورکس ڈیپارٹمنٹ، ٹرانسپورٹ سیکشن، لیگل سیل، بیوٹیفیکیشن اور سونامی ٹری پراجیکٹ کی مکمل اور شفاف آڈٹ کرایا جائے، انہوں نے کہاکہ جنسی ہراساں کرنے میں ملوث اہلکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کرکے فیسوں میں کمی لائے جائے، حق مانگنے والے طلباء پر درج مقدمات کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان گومل یونیورسٹی میں درپیش مسائل کے حوالے سے نوٹس لیکر حل کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔