ٹوپی،پیٹرول کی قیمت میں کمی گھناؤنا مذاق ہے،عوامی حلقے

ٹوپی،پیٹرول کی قیمت میں کمی گھناؤنا مذاق ہے،عوامی حلقے

  



ٹوپی (نامہ نگار) پٹرول کی قیمت میں 5روپے کی کمی کھودا پہا ڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے۔ حکومت چند دن قبل 15روپے فی لیٹر کمی کی پر کیا اُڑاتی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر آئی ہیں عمران خان اور وزراء کے غیر سنجیدہ بیانات سے ملک و قوم کے وقار کو دھچکا لگا دیا ہے۔ حکومت سنجیدہ رویہ احتیار کریں، عوامی سماجی حلقے، تفصیل کے مطابق تحصیل ٹوپی کے عوامی سماجی حلقوں نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے کے کمی کو عوام کے ساتھ بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے 18ماہ دورحکومت میں پیٹرول کی قیمت میں 23روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 5روپے کی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر بھی نہیں۔ جبکہ دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 76ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 52ڈالر فی بیرل پرآیا ہے۔ اور مزید گرنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ حکومت نے فی لیٹر میں 6پیسے کمی کا اعلان کر کے اپنے آپ کو غیر سنجیدہ ثابت کیا۔ سابقہ دور حکومت میں حکومت فی لیٹر پر 36روپے اور جبکہ موجودہ حکومت 55روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ اس وقت عمران خان نے تو آسمان سر پر اُٹھایا تھا۔ جبکہ آج اپنی زیادتی پر مکمل خاموش ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے ٹھوس اور مثبت پالیسیوں کا مطالبہ کی

مزید : پشاورصفحہ آخر