پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،محمد ظہور شاکر

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں،محمد ظہور شاکر

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج، اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی پروگرام شروع کیے ہیں جن کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ٹل دوآبہ میں مواصلات آبپاشی اور آبنوشی وسیاحت کے جاری منصوبوں سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ضلع ہنگو کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد ظہور شاکر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی خدمات پر عمل پیرا ہے اور اسی جذبے کے تحت پسماندگی دور کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں مزید بہتری لا رہی ہے تاکہ غریب عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات آسانی سے میسر ہوں معاون خصوصی نے وفد کو تلقین کی کہ ان کے جائزمسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی محمد ظہور شاکر نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایک جامع حکمت عملی رکھتی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کی وجہ سے آج ترقی کی منازل فروغ پا رہی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر