مٹہ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کی گئیں مستحق خواتین کا مظاہرہ

مٹہ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کی گئیں مستحق خواتین کا مظاہرہ

  



مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ چوک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئیں مستحق خواتین کا احتجاج حکومت اور دیگر ذمہ داروں نے مستحق خواتین کو اس سکیم سے نکال کر زیادتی کی ہیں اگر مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا تو یہ خواتین مزید احتجاج پر مجبور ہوں گی مظاہرے میں خواتین کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے گئیں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مستحق خواتین کو اس سکیم میں شامل کریں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان خواتین نے کہا کہ اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب یتیم اور بیوہ خواتین کیلئے ہو تو حکومت اور دیگر ذمہ داروں نے تو ان غریب اور بیوہ خواتین کو اس سکیم سے نکال کر ظلم کی حد کردی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور دیگر ذمہ داروں نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو یہ غریب خواتین مذید احتجاج اور سڑکوں پر نکل کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر