امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ خوش ائند ہے:شیر اعظم وزیر

امریکہ اور طالبان میں امن معاہدہ خوش ائند ہے:شیر اعظم وزیر

  



بنوں (بیورورپورٹ)خیبر ختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تمام فریقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے کو کامیاب بھی بنائیں جبکہ افغان حکومت کو بھی اس معاہدے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی امن معاہدہ کسی کی ہار یا جیت نہیں بلکہ یہ امن کی جیت ہے جس سے طویل خونریزی کا خاتمہ ہوگا امن معاہدے کے ذریعے ہی پائیدار امن بحال کیا جاسکتا ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام نے طویل جنگیں دیکھی ہیں اور لاکھوں افراد جنگ کا ایندھن بن گئے ہیں پہلے روس جنگ میں اور اب گذشتہ15سال امریکہ کے ساتھ جنگوں میں کافی جانی نقصان ہوا ہے اور اگر یہ معاہدہ کامیاب ہوتا ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سنجیدہ ہوکر اس معاہدے کو کامیاب بناتے ہیں تو اسے سے خطے میں امن اور خوشخالی آئیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہے جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں جنگوں سے صرف تباہی وبربادی پھیلتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ امریکہ طالبان امن معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے اوراس حوالے سے معاہدے میں شامل تمام وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر