خواتین کے حقوق کو ترجیح حاصل ہے،ناظمہ عنایت امین

خواتین کے حقوق کو ترجیح حاصل ہے،ناظمہ عنایت امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی شعبہ خواتین خیبر پختونخو اکے ناظمہ عنایت امین نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین خواتین کے حقوق کے لئے گزشتہ 72سالوں سے عملی طور پر جدوجہد کرتی آئی ہے اور ہر میدان میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کے لئے ہرآول دستے کا کردار ادا کیاہے، پشارو پریس کلب میں جماعت اسلامی صوبائی نائب ناظمہ حسینہ شاہ اور خاتون رکن صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی شعبہ خواتین اپنے وسیع ؑ فلاحٰ نیٹ ورک کے ذریعے ضرورت مند خواتین کی نہ صرف معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سرگرم رہی ہے بلکہ خواتین کے تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرکے خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے بھی تمام تر ممکن اقدامات کرتی رہی ہے،ملکی سیاست میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے فعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارلیمان میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کرنے والی خواتین نے ہر دور میں مثالی کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کرنے والی عائشہ سید کو کاکرکردگی کے لحاظ سے اراکین قومی اسمبلی میں پانجویں درجے پر رکھا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر بھی پاکستانی خواتین کی بھرپور نمائندگی کرتی آئی ہے۔عنایت امین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین ہر سال یوم خواتین کو تجدید عہد کے دن کے طور پر مناتی ہے اور امسال بھی ہم یوم خواتین کے موقع پر اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ خاندان اور معاشرے میں خواتین کی اہمیت مسلمہ ہے اور خواتین کی کفالت کی ذمہ داری مرد پر فرض ہے۔انہوں نے اسلام میں خواتین کے لئے خصوصی اہمیت اور مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہمارا دین خواتین کے عزت اور احترام اور کے حقوق کے سلسلے میں واضح پیغام دیتا ہے اور عورت کو قابل عزت ہستی کے طور پر قیمتی موتی کی طرح رکھنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین یوم خواتین کے سلسلے میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کی منصوبہ بندی کی ہے جن میں کانفرنسز،مزاکرہ، واک، پوسٹر سازی اور تقریری مقابلے سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ خواتین کے حق مہر،وراثت،نان نفقہ اور وراثت کے معاملات میں ملکی قوانین پر عمنلدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا خواتین کو ملک بھر میں علاج اور تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کئے جائیں نیز عدالتی نظام کی اصلاح عمل میں لایا جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین خواتین کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔