کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی سامان وآلات کی ہسپتالوں کو فراہمی شروع

کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی سامان وآلات کی ہسپتالوں کو فراہمی شروع

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں قائم اسپیشل آئسولیش یونٹس اور سرحدی اضلاع کے ہسپتالوں کو کوورنا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سازوسامان و آلات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز میران شاہ، خیبر، مہمند، بونیر، مردان، صوابی اور سوات کو پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (پی پی ایز) فراہم کیا گیا۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر اکرام اللہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبے کے حساس قرار دیئے گئے اضلاع جن میں کرم، کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے ہسپتالوں اور ڈی ایچ اوز کو ترجیح بنیادوں پر حفاظتی سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب اور بلوچستان کے ساتھ جڑے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں بھی یہ سامان مہیا کیا جا چکا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سازوسامان کے حوالے سے ڈاکٹر اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ اس میں تھرمل گنز شامل ہیں جس سے کسی کا بھی ٹمپریچر فوری چیک کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اس سامان میں این 95 ماسک، دستانے، ہیڈ کور اور شو کور سمیت سر سے پاؤں تک جسم ڈھانپنے والا گاؤن ڈانگری شامل ہے۔ حفاظتی سامان سے صحت عملے کو مشتبہ مریضوں سمیت کنفرم کیسز کی دیکھ بھال میں مدد ملے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر