کرونا وائرس خطرناک ضرور،تشویش کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر صالح محمد

کرونا وائرس خطرناک ضرور،تشویش کی ضرورت نہیں،ڈاکٹر صالح محمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ (بیورورپورٹ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر صالح احمد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس خطرناک ضرور ہے لیکن زیادہ تشویش کی ضرورت نہیں کیونکہ احتیا طی تدابیر اختیار کرنے سے وائرس سے بچا جاسکتا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے علاما ت میں بخار، کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہے انھوں نے کہا کہ حلال اور پاک گوشت اور اشیاء کا استعمال کرنا چاہئے جبکہ ہاتھ بار بار دھونے کے ساتھ صفائی پر توجہ دینے اور پانی بار بار پینا چاہئے انھوں نے کہا کہ وائرس سے بچانے کے لئے عام ماسک کے بجائے ایک خاص قسم کا ماسک پہننا چاہئے انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے شرح اموات صرف دو فیصد ہے جبکہ 98 فیصد مریض صحت یاب ہوتے ہیں ڈاکٹر صالح احمد نے کہا کہ کرونا وایرس میں مبتلا مریضوں کو کم از اکم 14روز ائی سی لوشین وارڈ مین رکھنا چاہئے جکہ ایران اور چائل سے ائے ہوئے لوگوں کی ٹسٹ ضرور کرنا چاہئے۔