تورڈھیر،رہزنی کی واردات میں ملوث 2 گرفتار،رقم اور اسلحہ برآمد

تورڈھیر،رہزنی کی واردات میں ملوث 2 گرفتار،رقم اور اسلحہ برآمد

  



تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)موٹروے کے اوپر راہزنی کی واردات میں ملوث مزیددوملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 40 ہزارروپے نقد،دوعدد پستول اورگیارہ عدد موبائل فون برآمد،ملزمان ناصرخان کا تعلق افغانستان اوراکبرخان کا تعلق ٹھنڈکوئی ضلع دیرخال سے ہے، وقوعہ میں ملوث ایک ملزم پہلے گرفتارکیاجاچکا ہے جسکے قبضہ سے دس ہزار روپے اورایک پستول برآمد ہوچکی ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے گروپ کے دیگر3 ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے،ملزمان سے مزیدانکشافات متوقع ہیں۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل لاہور تاج محمدخان نے ایس ایچ او تھانہ لاہور شفیق خان،اورانوسٹی گیشن آفیسر سمیت دیگرپولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کوبتایا ہے کہ 03 فروری کو وحیدمراد ولدنور حکیم ساکن پشاور نے پولیس سٹیشن لاہور پہنچ رپورٹ درج کرایا کہ وہ اپنی کار نمبرLMZ-131 میں موٹروے پرایبٹ آباد سے پشاورجارہا تھاکہ تھانہ لاہورکے حدودمیں موٹروے پر انکی کار اچانک خراب ہوکربندہوگئی جونہی وہ کار نیچے اُترکر فالٹ کا جائزہ لینے لگا تو اُسی دوران پانچ چھ مسلح افرادنے آکر اُسے گھیرلیا اوراسلحہ کی نوک پر اُس سے 60 ہزار روپے،قومی شناختی کارڈ اورایک قیمتی موبائلز فون چھین کر فرار ہوگئے جس کے بعدایس ایچ او تھانہ لاہور شفیق خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان تک رسائی کی انتھک کوشش شروع کردی چنانچہ جدیدسائنسی خطوط پر تفتیش کے نتیجہ میں چند روز قبل ایک ملزم عبداللہ ساکن بام خیل کو دس ہزار روپیہ مال مسروقہ اور ایک عددپستول سمیت گرفتاری عمل میں لائی جاسکی جسکی نشاندہی پر گروپ کے مزیددو ملزمان ناصر خان ولد عبدالرحیم ساکن افغانستان اور اکبرخان ولد شیربہادر سکنہ ٹھنڈکوئی ضلع دیرکو گرفتار کیاجسکا گرفتارملزمان نے وقوعہ میں شامل مزید تین ملزمان کے نام پتے اُگل دئیے ہیں جنکی گرفتاری اورمزید انکشافات بہت جلدمتوقع ہے دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ لاہورشفیق خان نے ملزمان ٹیم کے ہمراہ ایک اور کامیاب چھاپہ زنی کرکے 302 اور324/14میں پولیس کو مطلوب ملزم اشتہاری فضل واحد ولد سید حسن سکنہ مانکی کو گرفتارکرکے قانون کے سپردکردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر