وومن وکیشنل ٹریننگ سنٹر باجوڑ کے سٹاف کی تنخواہیں 8ماہ سے بند

وومن وکیشنل ٹریننگ سنٹر باجوڑ کے سٹاف کی تنخواہیں 8ماہ سے بند

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) وومن وکیشنل ٹریننگ سنٹر باجوڑ کے سٹاف کی تنخواہیں 8ماہ سے بند۔ سٹاف کو مشکلات کا سامنا۔ ضلع باجوڑ میں ایف ڈی اے کے زیر انتظام کام کرنیوالے خواتین کے دستکاری سنٹر کے سٹاف کی تنخواہیں گزشتہ آٹھ ماہ سے بند پڑی ہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے کیوجہ سے سٹاف میں شدید بے چینی پائی جاتی ہیں۔ ایک اہلکار نوربادشاہ نے بتایا کہ تنخواہیں ادا نہ ہونے کے باعث ان کی گھروں کی چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ اس سنٹر میں 13رکنی سٹاف اپنے خدمات سرانجام دے رہاہے۔ اس حوالہ سے ایف ڈی اے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فاٹا انضمام کے بعد فنڈز کی فراہمی روک دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چیف سیکرٹری نے اس سلسلے میں واضح احکامات جاری کی ہیں کہ جب تک ایف ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوتا اُس وقت تک سٹاف کو پرانے طریقہ کار کے مطابق تنخواہیں ادا کی جائے مگر چیف سیکرٹری کے احکامات پر تاحال عملدر آمد نہیں کیاگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر