مہمند بریگیڈ ئرروف میڈیا کے نمائندوں کی ملاقات

مہمند بریگیڈ ئرروف میڈیا کے نمائندوں کی ملاقات

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، مامد گٹ میں میڈیا نمائندوں کا بریگیڈیئر رؤف شہزاد کے ساتھ ملاقات۔ ضلع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کئے جانے اقدامات پر میڈیاء نمائندوں کو بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ایک درجن سے زیادہ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ ضلع مہمند ایک ترقی یافتہ ضلع بن جائیگا۔ 103 بریگیڈکے بریگیڈیئر رؤف شہزاد۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قبائلی ضلع مہمند مامد گٹ میں کمانڈر 103 بریگیڈ کے بریگیڈیئر رؤف شہزاد کے ساتھ ضلع مہمند میڈیاء نمائندگان کا ملاقات ہوا۔ ملاقات کا مقصد پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے ضلع مہمند کی سیکورٹی اور ترقی و خوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالنا تھا۔ میڈیاء نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئی ای ڈیز اور کراس بارڈر فائرنگ پر نمایاں حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ پاک فوج علاقے کی پسماندگی دور کرنے کیلئے بہت سے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے جس میں ٹی ایچ کیو مامد گٹ، فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، آئی ڈی پیز کی واپسی، آپریشن زدہ علاقوں کی بحالی کے پروجیکٹس، غلنئی تا مامد گٹ پر انتظار گاہوں کا قیام، چیف آف آرمی سٹاف یوتھ ایمپلائمنٹ کے تحت نوجوانوں کی پاک فوج میں شمولیت، سر سبز و شاداب پاکستان پروگرام کے تحت علاقے میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم، کھیل، تعلیم، صحت، کیڈٹ کالج مہمند ودیگر شامل ہیں۔ اس سال یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف کھیلوں، تقریری مقابلوں اور مہمند میراتھن کا آغاز کیا جائیگا۔ پاک فوج کی علاقہ میں دلچسپی اور اس کی بحالی کیلئے دن رات محنت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ضلع مہمند ایک ترقی یافتہ ضلع ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر