پی ڈی اے بلڈنگ کو مکمل کمر شلائزکرنے کی ہدایت  

پی ڈی اے بلڈنگ کو مکمل کمر شلائزکرنے کی ہدایت  

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عمارت کو کمرشلائز کرنے اور دفاتر کے لئے متبادل جگہ کا بندوبست کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ لوکل گورنمنٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں معاون بلدیات نے کہا کہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی عمارت انتہائی کمرشل ایریا میں واقع ہے جس میں سے دفتر دوسری مناسب جگہ منتقل کرنا چاہئیے تاکہ موجودہ بلڈنگ کمرشلائز ہو اور اس سے اتھارٹی کی آمدنی اضافہ بھی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی بچت مہم شروع کی ہے تاکہ عوامی پیسے کا خرچ کم سے کم کیا ہو اوردستیاب فنڈز کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرآعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اب تک کئی امور میں عوامی پیسے کی بچت کی گئی ہے کیونکہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے ہمیں دوسری مرتبہ منتخب کیا ہے۔ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو متبادل جگہ پر جلد از جلد شفٹ کرنے کے بارے میں معاون بلدیات نے واضح کیا کہ اگلے بورڈ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوگی تاکہ اس سلسلے میں بہتر حکمت عملی تیارکی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر