تحریک لبیک یونین کونسل 266کی باڈی تشکیل دے دی گئی

تحریک لبیک یونین کونسل 266کی باڈی تشکیل دے دی گئی

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان مانگامنڈی پی پی 171کے زیر اہتمام الحسیب پبلک سکول قلعہ نئی آبادی مانگا پنڈ میں تنظیم سازی کے حوالے سے اجلاس امیر علامہ اقبال ٹاؤن حاجی محمد صدیق کی صدارت میں ہوا،یو سی 266کی باڈی تشکیل دی گئی عہدیداران نے حلف بھی اٹھایا اور یہ عزم کیا کہ ہم خون کے آخری قطرے تک حضرت محمد ؐ کی ناموس اور عقیدہ ختم نبوت ؐ کی حفاظت کرینگے۔عہدیداریوسی266امیر حاجی شبیر، سینئر نائب امیر حافظ ندیم، نائب امیر محمد عدنان، جنرل سیکرٹری محمد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری مجاہد،جوائنٹ سیکرٹری رضا، نشرواشاعت سیکرٹری محمد شعیب، ناظم مالیات شہباز احمد، ناظم تبلیغ و تعلیم محمد خالد، ناظم خدمت خلق میاں عمیر،سکیورٹی انچارج رمضان کمانڈو، یوسی 266 نشر و اشاعت سیکرٹری اظہر بلوچ،ناظم شکایات سیل بابر علی، ناظم تبلیغ و تعلیم حافظ قاری ناصر، ناظم خدمت خلق بابر علی جٹ منتخب ہوئے۔ اجلاس میں پی پی 171کے عہدیدارجس میں امیر اختر حسین رضوی، سینئر نائب امیر عابدحسین رضوی، نائب امیر محمد علی قادری، جنرل سیکرٹری حافظ شہزاد، ایڈیشنل سیکرٹری سعید مغل اور یوسی 266سے سینئر نائب امیر شہزاد ایڈووکیٹ اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4